پھالیہ:جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ،نالیاں بند ،عملہ غائب

پھالیہ:جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ،نالیاں بند ،عملہ غائب

کوڑا اٹھانے والے رکشے باقاعدگی سے نہیں آ تے ،شکایات بھی غیر موثر :شہری

پھالیہ (نامہ نگار )پھالیہ میں ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کے دعوے زمینی حقائق بر عکس نکلے ،شہر اور گردونواح میں کوڑے کے ڈھیر بند نالیاں اور صفائی کے ناقص انتظامات نے ذمہ دار وں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دئیے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کوڑا اٹھانے والے رکشے باقاعدگی سے نہیں آتے شکایات کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوتی جبکہ بعض مقامات پر نئی فراہم کی گئی گاڑیاں بھی خراب حالت میں کھڑی نظر آتی ہیں۔

دوسری جانب افسر وں کی جانب سے کاغذی رپورٹس میں سب کچھ درست ظاہر کیا جا رہا ہے مگر عملی طور پر شہر کی صورتحال تشویشناک ہے ، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ اور شہری مسائل اس امر کے متقاضی ہیں کہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کی کارکردگی کا شفاف آڈٹ کریں اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ منصوبے کو فعال بنایا جا سکے اور شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں