پنڈی بھٹیاں:9 منشیات فروش گرفتار ، ہیروئن ، چرس اور شراب برآ مد
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )حافظ آباد پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 9 منشیات فروش گرفتار کرکے 2 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 3 کلو 800 گرام چرس اور 350 لٹر سے زائد شراب برآمد کرلی ۔
ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں ، جلالپور بھٹیاں ، سکھیکی منڈی، کسوکی اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہے کہ حافظ آباد پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔