سیالکوٹ:پانی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک
ہر گھر سے پانی کے بل کو چیک کیا جائیگا،غیر قانونی کنکشن کی لسٹیں تیا ر کی جانے لگیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایم ڈی واسا فیصل شہزاد کی ہدایت پر سیالکوٹ میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے اور غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کیلئے واسا کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں متحرک ہو گئیں ،ہر گھر سے پانی کے بل کو چیک کیا جائے گا اور جن گھروں میں غیر قانونی کنکشن موجود ہیں انکی لسٹیں بنائی جا رہی ہیں اور اگر وہ کنکشن کی منظوری نہیں لیتے تو انکو گھروں کے پانی کے استعمال پر بل بھجوائے جائیں گے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا حکام کر آگاہی مہم شروع کرنی چا ہیے تاکہ لوگوں کو پتہ ہو واسا کی ٹیم وزٹ کر رہی ہے تاکہ مردوں کی غیر موجودگی میں خواتین انکو بل چیک کرا سکیں، گھروں کے سربراہ محنت مزدوری پر چلے جاتے ہیں اور گھریلو کاموں میں مصروف خواتین واسا اہلکاروں کو بل چیک نہیں کرواتیں کہ کوئی فرا ڈئیے نہ ہوں یا واسا کا نام استعمال کرنے والے لٹیرے نہ ہوں ۔