شادی ہالز ،زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے با عث ٹریفک جام

شادی ہالز ،زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے با عث ٹریفک جام

ٹریفک کی بندش سے شہری اذیت کا شکار جبکہ مریض بھی متاثر ہونے لگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے شادی ہالز اورزیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ٹریفک نظام شدید متاثر رہنے لگا۔شہر کی اہم شاہرات اور چوراہوں پر ٹریفک کی بندش معمول بن گئی، بدترین ٹریفک کی بندش سے شہری اذیت کا شکار ہونے لگے جبکہ مریض بھی متاثر ہونے لگے ، گاڑیوں کی لمبی قطاروں سے شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی گھنٹوں بندش معمول بن گئی، شہر کی اہم شاہراہوں سے ٹریفک پولیس بھی غائب رہنے لگی اور صرف جرمانوں پر توجہ مرکوز ہے ، شادیوں کا سلسلہ تیز ہونے کے باعث جی ٹی روڈ سمیت گوجرانوالہ کی تمام اہم سڑکوں اورچوراہوں میں باراتی گاڑیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا جس سے شہر بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں