کھاریاں اور لالہ موسیٰ میں انسدادِ عطائیت آپریشن، 4 کلینکس سیل

کھاریاں اور لالہ موسیٰ میں انسدادِ  عطائیت آپریشن، 4 کلینکس سیل

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)تحصیل کھاریاں اور لالہ موسیٰ میں انسدادِ عطائیت آپریشن، 4 کلینکس سیل کر دئیے گئے ۔

کھاریاں میں کارروائی کے دوران ہدایت اللہ میڈیکل سٹور اور عدنان ہومیوپیتھک کلینک میں عطائیوں کی موجودگی اور غیر قانونی ایلوپیتھک پریکٹس کے واضح شواہد ملے ،دونوں مقامات سے استعمال شدہ سرنجیں، ڈرپس اور انجکشنز برآمد ہوئے جس پر دونوں کلینکس کو سیل کر دیا گیا جبکہ کیسز مزید قانونی کارروائی کیلئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوا د ئیے گئے ۔ لالہ موسیٰ کے نواحی علاقوں یونین کونسل کوٹلہ قاسم اور یونین کونسل حاجی محمد میں بھی شاہد ہومیوپیتھک کلینک اور حمزہ ہومیو کلینک میں عطائیوں کی جانب سے ایلوپیتھک پریکٹس کے شواہد ملے جس پر انہیں بھی سیل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں