کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتوں  میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

 ٹھٹھہ مغلاں کے ناصر محمود کے گھر سے نامعلوم چور 30 ہزارروپے ،سونے چاندی کے زیورات اور ایل سی ڈی وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔صدر آباد کے محمد عباس کے گھر سے 7 ہزارروپے ،طلائی زیورات اور پارچات وغیرہ چوری ہوگئے ۔سادھوکی میں شیراز علی کے بیگ سے موبائل فون چوری کرلیا گیا۔ موڑ ایمن آباد غلہ منڈی شیخاں کے محمد غفار کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ساڑھے تین لاکھ روپے اور سگریٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔ گورنمنٹ ہائی سکول مچھرالہ سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں