پولیس کارروائی پر ساتھی کی فائرنگ سے زخمی منشیات فروش گرفتار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی عمران بیگ کی زیر نگرانی تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی تو منشیات فروش ظہیر عرف چندو نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا ساتھی بوٹا زخمی ہو گیا ۔
جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 1260 گرام ہیروئن برآمد کر لی جبکہ ظہیر عرف چندو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگیا۔