سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ
گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر )سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرحان مجتبیٰ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
عملے کی حاضری چیک کی اور فیلڈ میں جاری صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت اٹھان کو یقینی بنایا جائے اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔