سردی وماحولیاتی آلودگی ،چلڈرن وارڈز مریضوں سے بھر گئے

سردی وماحولیاتی آلودگی ،چلڈرن وارڈز مریضوں سے بھر گئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم سرما کی شدت کے باعث گوجرانوالہ میں نزلہ ،بخار کھانسی ۔،اسہال ،پیٹ جیسے مہلک امراض پھیلنا شروع ہوگئے

بدلتے موسم میں ٹھنڈی اشیا اور مصالحہ دار کھانے پینے کی اشیا خورونوش کے استعمال سے شہری گلے ،بخار اور پیٹ کے امراض کا شکار ہورہے ہیں ،موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی گوجرانوالہ بھر میں بچوں میں نمونیا اور پیٹ کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا،سرکاری ہسپتالوں کی چلڈرن وارڈز مریضوں سے بھر گئے ، چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی شدید کمی کے باعث ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض بچوں کو لٹایا جانے لگا، بیشتر والدین بچوں کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر انے پرمجبور ہوگئے ۔محکمہ صحت کی طرف سے بڑھتی امراض پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔ ڈاکٹروں نے موسم سرما کی شدت کے دوران ٹھنڈی ،چٹخارہ دار اشیا کے استعمال سے پرہیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور دھند کے باعث بھی بخار ’نزلہ ’کھانسی ’اسہال ’گیسٹرو ’ہیضہ و دیگر موسمی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں جو خطرناک ہیں احتیاطی تدابیر لازم ہیں، عام طور پر لوگ پرواہ نہیں کرتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں