سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف،شادی گرانٹ کیلئے فنڈز منظور

سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف،شادی گرانٹ کیلئے فنڈز منظور

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت منعقدہ ڈسٹرکٹ بیناولنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف،شادی گرانٹ۔۔۔

ماہانہ گرانٹ،کفن دفن کے 250کیسز کیلئے مجموعی طور پر 84لاکھ 11ہزار روپے فنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ،محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسر اور کمیٹی کے اراکین شریک تھے ۔ سرکاری ملازمین کی بچوں کے تعلیمی وظائف کے 72کیسز کے لیے 7لاکھ 90ہزار،شادی گرانٹ کیلئے 37 لاکھ 95ہزار،ماہانہ گرانٹ کے 19کیسز کے لیے 6لاکھ 76ہزار جبکہ کفن دفن کے 90کیسز کے لیے 31لاکھ 50ہزارکی منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں