عوام کو شعور دینا بھٹو کی شہادت کا با عث بن گیا :رہنما

عوام کو شعور دینا بھٹو کی شہادت کا با عث بن گیا :رہنما

آج مزدوروکسان خو شحالی کاسانس بھٹوکی کوششوں کاثمرہے :بائو شبیر و دیگر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان کوایٹمی قوت بنانے کاخواب دیکھنے اورعوام کودنیا میں جینے کاشعوردینے کی پاداش ہی ذوالفقار علی بھٹوکی زندگی کوختم کرنے کاباعث بنی،ذوالفقار علی بھٹوایک سوچ اورنظریہ کانام تھا بھٹوخاندان نے اس نظریے کے لئے اپنی جانیں گنوادیں مگرعوام کوجینے اورسرکوبلندکرنے کاڈھنگ دیا۔ ان خیالات کااظہار صدر پی پی35باؤ محمد شبیر نے اپنی رہائشگاہ پر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی98ویں سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جمیل احمد مغل،عامر مغل،ذوالفقار زبیر میر،بلاول شفقت،قاضی شہزاد حسین،یاسین بٹ،محمد یوسف،طارق رضا،ماجد بٹ،فیاض شاہ،فاروق احمد چغتائی،ملک زاہد، آصف جٹ دیگربھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوخاندان نے پسماندہ اورمظلوم طبقہ کی ترجمانی کی اورکسانوں،مزدوروں کوحقوق لیکرد ئیے ۔آج مزدوروکسان خو شحالی کاسانس بھٹوکی کوششوں کاثمرہے پیپلزپارٹی کاہرورکربھٹوخاندان کے مشن اورعوام کے حقوق کاپاسبان ہے جہاں عوام کے حقوق کودبایااورپامالی ہوگی پی پی پی پی عوام کے دفاع میں ڈھال کاکرداراداکرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں