شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو محب وطن سیاستدان اور عظیم لیڈر تھے انہوں نے ملک عوام اور جمہوریت کی خاطر جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل قتل ملک کیخلاف بڑی سازش تھی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز سیکرٹریٹ ٹرسٹ پلازہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے چودھری مالک ورک،طارق محمود مغل ،بائو ایوب مہر ،یونس قیصر کھوکھر، محمد رضوان، سیٹھ احمد ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ذوالفقار علی بھٹو کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی ۔