کامونکے :باپ بیٹوں کی فائرنگ سے زخمی معمر شخص چل بسا

کامونکے :باپ بیٹوں کی فائرنگ سے زخمی معمر شخص چل بسا

عارف اہلخانہ کیساتھ جا رہاتھا کہ اسد ،عثمان اور ساتھیوں رکشہ روک کر نشانہ بنایا

کامونکے (نامہ نگار )باپ بیٹوں کی فائرنگ سے زخمی معمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 4جنوری کی سہ پہر سادھوکی کا 65سالہ عارف بھٹی اور اس کا بھائی شفقت بھٹی خاندان کے ہمراہ عزیزوں کے ہاں ہرپال بھٹی جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ نیلم سینما کے قریب سخاوت بھٹی اس کے بیٹوں اسد، عثمان، صداقت اور خاور نے ان کا رکشہ روک لیا اور فائرنگ کر کے عارف کو شدید زخمی کر دیا جبکہ شفقت بھٹی کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال لے جایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر عارف بھٹی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مقتول کے بیٹے ساجد علی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ملزموں کی گرفتاری کے بعد ہی معلوم ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں