کچا ایمن آ باد روڈ پر صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جی ٹی روڈ کی گرین بیلٹس کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کچا ایمن آباد روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کوڑا کنٹینرز کے اطراف صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہارِ ناراضی کیا اور فوری طور پر کوڑا دان خالی کرنے اور اردگرد صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔