حافظ آباد:ہلال احمر کی جگہ لیز پر لینے کیلئے بااثر افراد متحرک

حافظ آباد:ہلال احمر کی جگہ لیز پر لینے کیلئے بااثر افراد متحرک

خواتین دستکاری سکول ختم ہونے کے بعد لوگ عمارت کی اینٹیں اور سامان لے گئے

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ونیکے چوک کے قریب پوسٹ آفس روڈ پر واقع ہلال احمر کی کروڑوں روپے کی جگہ اونے پونے داموں لیز پر لینے کیلئے بااثر سیاسی شخصیات متحرک ہوگئیں جس کیخلاف شہریوں میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی۔ ونیکے چو ک کے قریب پوسٹ آفس روڈ شروع ہوتے ہی بائیں جانب ادارہ ہلال احمر کی کروڑوں روپے کی اراضی پر سالہا سال تک دستکاری سکول قائم رہا جہاں بچیاں اور خواتین دستکاری کی تعلیم حاصل کرتی تھیں لیکن یہ دستکاری سکول ختم ہونے کے بعد یہاں پر قائم عمارت کی اینٹیں چھتوں کے بالے ، شہتیر ضلعی انتظامیہ کے افسروں کی غفلت اور لاپروا ئی سے نامعلوم افراد چرالے گئے اور اب حکومت کی کروڑوں روپے کی اراضی کو ہتھیانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسر وں کی ملی بھگت بااثر افراد متحرک ہوچکے ہیں جس کے خلاف شہریوں میں شدیدتشویش کی لہرسرایت کرچکی ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی سیکرٹری اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہلال احمر کی کروڑوں روپے کی اراضی کو اونے پونے داموں لیز پر دینے کے بجائے بچیوں کی فنی تعلیم کے لئے فوری طور پر کوئی ادارہ قائم کیا جائے تاکہ خواتین فنی تعلیم حاصل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہوسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں