ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ تحصیل ہسپتال وزیر آباد کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ  تحصیل ہسپتال وزیر آباد کا دورہ

گوجرانوالہ،وزیر آباد(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو)کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور مریضوں کے علاج و معالجے سے متعلق دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کے ہمراہ ٹی ای کیو ہسپتال وزیرآباد کا رات گئے اچانک دورہ کیا اور جاری بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے امور بھی چیک کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں