مسلمان کیلئے صحابہ کرام کی فضیلت کا اعتقاد لازمی :علما کرام

مسلمان کیلئے صحابہ کرام کی فضیلت کا اعتقاد لازمی :علما کرام

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار )انجمن محبان میلاد مصطفی کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ عظمت اہل بیت و صحابہ کرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہد محمود چشتی گولڑوی نے کہا کہ۔۔۔

صحابہ اہل بیت سے محبت ان کا احترام ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے حضرت علی المرتضیؓ کو دیکھنا عبادت ہے ، اولیا اللہ کے فیض و ہدایت کا مرکز علی المرتضیؓ کی ذات ہے ،صحابہ کرام و اہل بیت سے محبت اہل سنت ہونے کی شرط ہے ۔ پیر سید فخر عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ فصاحت و بلاغت قادر الکلامی میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا عکس جمیل تھے آپ کے خطبے اور اقوال اثر پزیری میں اپنی آپ مثال ہیں ، مسلمان کیلئے صحابہ کرام کی فضیلت کا اعتقاد لازمی ہے ۔ کانفرنس میں ثنا خواں محمد اعجاز علی قادری آف سیالکوٹ ، وسیم اکبر نوری ، معاذ شاہد چشتی ، سلیمان سیالوی ،حافظ الیاس سیالوی اور دیگر نعت خوانوں نے صحابہ کرام اہل بیت اطہار کی منقبت پیش کی آخر میں بذریعہ قراندازی شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجر ان غازی محمد شریف رزاقی، صدر صرافہ بازار محمد نوید زرگر، فیصل منظور، ریاست علی، خاور گولڑوی، وکلا ،صحافی اور بڑی تعداد میں شہری بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں