گجرات:ایم ڈی واسا کا یوسی 5 میں ڈیسلٹنگ ،سیوریج کا جائزہ

گجرات:ایم ڈی واسا کا یوسی 5 میں ڈیسلٹنگ ،سیوریج کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان بٹ کا یونین کونسل نمبر 5 اور محلہ چاہ آرائیاں کادورہ، ڈیسلٹنگ سمیت سیوریج مسائل کا جائزہ، ٹیموں کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

گزشتہ روزیونین کونسل نمبر 5 محلہ چاہ آرائیاں، انڈسٹریل ایریا، پرانی فروٹ منڈی، کالرہ کلاں سمیت دیگر محلوں کامنیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) گجرات کاشان حفیظ بٹ نے دورہ کیا پہلے فیز میں مون سون سے قبل جاری ڈیسلٹنگ آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا نے نالوں اور سیوریج لائنز کی صفائی کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار، رفتار اور حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر محلہ چاہ آرائیں میں حال ہی زیرِ غور سیوریج نالہ منصوبے کے حوالے سے انجینئرنگ ٹیموں کو مکمل سروے کرنے کی ہدایت جاری کی،دوران دورہ ایم ڈی واسا نے علاقے میں نصب ٹیوب ویل موٹرز کو درپیش بجلی کی فراہمی کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی تاکہ مون سون سے قبل بجلی سے متعلق درپیش مسائل کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں