حافظ آباد:قتل و ڈکیتی کے 3 مجرموں کو سزائے موت کا حکم
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج حافظ آباد شہباز حسین نے قتل ڈکیتی مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 مجرموں کو سزائے موت اور سات، سات لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
مجرموں نے دوران ڈکیتی میاں بیوی سے 7 لاکھ روپے چھین لئے جبکہ مزاحمت کرنے پر خاوند کو قتل اور اسکی بیوی کو زخمی کر دیا تھا۔حافظ آباد میں10ستمبر 2024 کو ظفر اقبال اپنی بیوی زیب النسا کے ساتھ بینک سے 7 لاکھ روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ 3 ڈاکوؤں نے روک کر رقم چھین لی دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ظفر اقبال کو قتل اور اسکی بیوی کو زخمی کر دیا۔پولیس نے تینوں مجرموں ابو حنظلہ،زین علی اور علی حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین نے قتل،ڈکیتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا ۔