ماڈل ٹاؤن روڈ پر درختوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا

ماڈل ٹاؤن روڈ پر درختوں کو رنگ  برنگے برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ماڈل ٹاؤن روڈ پر موجود درختوں کو جدید اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا جس کے بعد یہ مقام شہریوں کے لیے ایک دلکش سیلفی پوائنٹ کی حیثیت اختیار کر گیا ۔

رات کے اوقات میں روشنیوں سے سجے درخت شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں اور شہر کی مجموعی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ شاہد عباس جوتہ نے ماڈل ٹاؤن روڈ کا دورہ کیا، جاری بیوٹیفکیشن کاموں کا جائزہ لیا اور افسران و فیلڈ اسٹاف کو کام کے معیار اور تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں