ڈسکہ میں ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی نان سٹاپ وار داتیں

 ڈسکہ میں ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی نان سٹاپ وار داتیں

ڈسکہ، منڈیکی گورائیہ، ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )سرکل بھر میں چوری، ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتو ں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

 گوجرانوالہ روڈ پر نامعلوم افراد نے چھت کے راستے داخل ہوکر قمر شہزاد کے گھرسے ایک لاکھ روپے ، ایل سی ڈی اور موبائل فون چوری کرلیا، محمدسرور اڈ اموترہ پر اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا تو دوافراد پہلے ہی وہاں پر موجود تھے انہوں نے نوسربازی سے کارڈ تبدیل کرلیا اور اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے ٹرانسفر کرلئے اور 44ہزارروپے نکلوا لئے ، کالج روڈ پر ریحان سعید کی کھڑی گاڑی سے 85ہزارروپے اور دستاویزات چوری، ہپوگڑھا میں فریاد کے والد کی د کان سے 52ہزارروپے ،دوتوڑے چاول، دوتوڑے چینی ،دوآئل کی پیٹی چوری ہو گئیں ، ترگڑی شریف کے قریب 2ڈاکوئوں نے طارق محمود سے 17ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ، پیروچک میں وقار کے کارخانہ سے سامان سرجیکل اور 4کٹر چوری، وڈالہ سندھواں کے قریب3ڈاکوئوں نے عمران بٹ سے 87ہزارروپے اور آئی فون چھین لیا، پہاڑی پور میں 2ڈاکوئوں سلیم سے 15ہزارروپے چھین لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں