دھاندلی سرکار پی ٹی آئی سے شدید خوفزدہ :اعجاز جاوید
جلد موجودہ کرپٹ و نااہل حکمران ٹولے سے ملک وقوم کو نجات حاصل ہوگی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ عوام کو سیاسی شعور دینا پاکستان تحریک انصاف کی سب سے بڑی کامیابی ہے پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کہیں نہیں جارہا دھاندلی سرکار پی ٹی آئی سے شدید خوفزدہ ہے پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت انہیں چین لینے نہیں دے رہی تحریک انصاف کے کارکن حوصلہ مند اور پرعزم ہیں جو حکومتی انتقامی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں پارٹی کی جاری جدوجہد کامیابی کے قریب ہے ۔ جلد موجودہ کرپٹ و نااہل حکمران ٹولے سے ملک وقوم کو نجات حاصل ہوگی۔ میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر جبر برداشت کریں گے ان کا ایک ہی مطالبہ ہے ان کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ان کی سوچ کا محور یہی ہے کہ پاکستان میں بہتری کیسے آئے گی پاکستان کو کیسے حقیقی آزادی دلائی جائے اور قانون کی حکمرانی کو کیسے یقینی بنایا جائے اس کاز کی خاطر وہ بر سر پیکار ہیں اور قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے کے باوجود ان کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔ حکمرانوں کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کی پذیرائی پی ٹی آئی کو حاصل ہے ۔ جسے کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتاہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا ر ہے گا۔