پیپلز پارٹی کے ڈویژن ، ضلع اور سٹی کے کئی عہدیدار تبدیل
ارشاد اللہ سندھو ،ملک طاہر ، صغیر بٹ کو عہدوں سے ہٹانے کا نو ٹیفکیشن جاری حبیب سرویا ، ڈاکٹر فیصل اور عبد الرزاق سلیمی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے گوجرانوالہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور سٹی کے متعدد تنظیمی عہدوں میں تبدیلی کردی ،ڈوثرون گوجرانوالہ سمیت ضلع کے جنرل سیکرٹری کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب نے گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر آصف بھاگٹ کو عہدے پر برقرار رکھا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری ملک طاہر کو ہٹا دیا ہے جبکہ ان کی جگہ عبد الرزاق سلیمی کو جنرل سیکرٹری بنا یا گیا ہے ۔ ضلع گوجرانوالہ کے صدر اعجاز سماں برقرار رہیں گے جبکہ جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو کو تبدیل کر دیا گیا ہے ان کی جگہ حبیب سرویا کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے ،ڈاکٹر فیصل کو ضلعی انفارمیشن سیکرٹری بنا یا گیا ہے ۔سٹی گوجرانوالہ کے صدر ودود حس ڈار جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ کو تبدیل کر کے عمران رحمانی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے ۔ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پنجاب کی تنظیمی امور کی جانب سے دی جانے والے پرپوزل پر منظوری دے کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔