اے سی سٹی ، پیرا فورس کو ماڈل بازار ریگولیٹ کرنے کاحکم
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی خدمات کی فراہمی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے ، ناقص صورتحال پر کنٹریکٹر پر بھاری پینلٹی عائد کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جی ٹی روڈ، پسرور روڈ ، رتہ روڈ ،فرید ٹاؤن، سیالکوٹ روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شیرانوالہ باغ، پسرور روڈ کا دورہ کرتے ہوئے ماڈل ریڑھی بازار پسرور روڈ کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ ریڑھی بازاروں سے باہر کائونٹرز، ریڑھیاں لگانے والوں کو مختص جگہوں میں کاروباری سرگرمیاں کرنے کی تلقین کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور پیرا فورس کو قائم کئے گئے ماڈل بازار ریگولیٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ،علاو ہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سنے ، موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات د ئیے ۔