سوک کلاں میں انسداد تجاوزات آپریشن، راستہ واگزار
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے موضع سوک کلاں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران عوامی راستے کو واگزار کرایا گیا۔انتظامیہ کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف آمد و رفت بحال ہوئی بلکہ قانون کی عملداری بھی یقینی بنائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔