گجرات:مہنگے داموں آ ٹا فروخت کرنے پر دکان سیل
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خرم نیاز ثا قب کی سربراہی میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیالوی ٹریڈرز کو سیل کر دیا۔
کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دکاندار آٹا سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کر رہے تھے اور ریکارڈ میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ڈی ایف سی نے واضح کیا کہ عوامی سہولت کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا اوور پرائسنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔