نوشہرہ :بااثر افراد نے دروازہ نصب کر کے راستہ بند کر دیا

نوشہرہ :بااثر افراد نے دروازہ نصب کر کے راستہ بند کر دیا

پلاٹ کا واحد راستہ تھا ، ایمر جنسی پر کال کے با وجو د پو لیس نے کاررو ائی نہ کی :عدیل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )بااثر افراد نے دروازہ نصب کر کے راستہ بند کر دیا ۔ تحصیل آفس سے ملحقہ گلی نصر اﷲ مرچاں والا میں طارق وغیرہ نے دروازہ لگا کر راستہ بند کر دیا متاثرہ شخص عدیل نے بتایا کہ وہ مذکورہ گلی میں ساڑھے 7 مرلہ پلاٹ کا مالک و قابض ہے تاہم ملزموں نے غیر قانونی طور پر دروازہ نصب کر کے اس کے پلاٹ کو جانے والا واحد راستہ بند کر دیا ، اس غیر قانونی اقدام کو رکوانے کیلئے ایمرجنسی 15 پر کال کی مگر مقامی پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی جبکہ ڈی ایس پی نے بھی رابطے پر بے بسی کا اظہار کیا ۔متاثرہ شخص کے مطابق آرپی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی کھلی کچہری میں دی گئی درخواست پر ڈی ایس پی نے ملزموں کو راستہ بند کرنے سے سختی سے منع کیا تھا اس کے باوجود ملزموں نے حکم عدولی کرتے ہوئے راستہ بند کر دیا ۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کے پلاٹ کو جانے والا راستہ واگزار کر ایا جائے اور ذمہ دار وں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں