سیاسی بحران کا واحد حل بانی پی ٹی آئی کی رہائی:اسلم گھمن
8 فروری کو ہڑتال اور شٹرڈائون ہوگا ، ملک کا ہر چوک ڈی چوک بنے گا
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پی ٹی آئی کے ایم این اے بریگیڈئیر(ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کا واحد حل بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے حکمران طاقت سے ہمیں سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتے ،ملک کے موسٹ پاپولر لیڈر کو قید میں رکھنے سے ہماری طرح عوام بھی پریشان اوردکھی ہیں عدالتیں انصاف کے لیے ہوتی ہیں انصاف میں تاخیر بھی بدیانتی اورناانصافی ہے ایک سال سے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی اپیلیں سماعت کے لیے نہیں لگ رہیں آخر وجہ بھی توبتائی جائے تاخیر سے حقدار کا حق ماراجارہا ہے یہ عوام کے پسندیدہ لیڈر کو ان سے دور رکھنے کی پلاننگ ہے ہم اس پر بھر پور احتجاج کرتے ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کارکنوں اوردیگر قائدین کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل کی جلد سماعت کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی،انصاف کی فراہمی، چوری مینڈیٹ کی واپسی اوربانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے 8فروری کو ملک کا ہر چوک ڈی چوک بنے گا ہڑتال بھی ہوگی شٹر ڈاؤن بھی کریں گے ،جعلی سرکار خدا کو مانے اورظلم، جبر، فسطائیت، بربریت بند کرے ،ہمار ے لیڈر عمران خان اس کی پارٹی سمیت محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس اصولوں پر کھڑے ہیں اورہم ان کے ساتھ ہیں ۔