کامونکے :ڈاکوئوں نے وار داتوں میں رقم اور فون لوٹ لئے
کامونکے (نامہ نگار )موٹرسائیکل سوا رڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے اور۔۔
موبائل فونزسے محروم کردیا۔نواحی گاؤں سکھانہ باجوہ کے عادل فاروق جٹ،کاشف جاوید جٹ،عون محمد اورعرفان مسیح نامی کار سوار کامونکے سے گاؤں جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار4 ڈاکوؤں نے ایک لاکھ5ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے ،مہے چٹھہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے دکاندار علی حمزہ سے 20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔