نچلی سطح پر عوام کو بنیادی سہو لیات فراہم کرینگے :بلال تارڑ

نچلی سطح پر عوام کو بنیادی سہو لیات فراہم کرینگے :بلال تارڑ

تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات بھی اپ گریڈ کر دی گئی ہیں:وقار احمدچیمہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موضع رانا میں ڈیرہ گھمناں پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔ امیدوار برائے یوسی چیئرمین فیاض اکبر گھمن ،مبارک اکبر اور اعظم اکبر گھمن کی جانب سے منعقدہ جلسے میں جمشید سلطان ،سردار اقبال چیمہ آف عزیز چک ،ضیاء اللہ چیمہ ،ادریس سپال ،میاں شہباز چنڈور ،ارسلان بلوچ نے بھی شرکت کی ۔ خطاب کرتے ہوئے ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے عزم کر رکھا ہے کہ گراس روٹ لیول پر لوگوں کو زندگی کی تمام سہولیات مہیا کریں گے ۔ ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کیلئے تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات بھی اپ گریڈ کر دی گئی ہیں۔امتیاز اظہر باگڑی نے کہا کہ ہر گاؤں ہر ڈیرے تک پکی سڑکوں کے جال بچھا دیں گے ۔ عنصر محمود سندھو نے کہا کہ موضع رانا اور بہرام سمیت بیلہ کے درجنوں دیہات میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر مسائل کو حل کیا گیا ہے ،بہترین ہیلتھ یونٹس اور سکول قائم کر د ئیے ہیں جن سے علاقہ مکین مستفید ہو رہے ہیں۔ فیاض اکبر گھمن ، مبارک اکبر اور اعظم اکبر گھمن نے کہا کہ سوہدرہ سے بہرام تک سڑک کی تعمیر اہلیان بیلہ اور رانا گاؤں کیلئے تحفہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں