گجرات بار کے وفد کی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات
مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ،وکلا سوسائٹی پرجلد خوشخبری دی جائیگی :وفاقی وزیر
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے اسلام آباد میں صدر گجرات بار سید فدا عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، وکلا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وکلا کی سہولت کیلئے گجرات بار میں نادرا، پاسپورٹ ڈیسک کے قیام، ینگ وکلا کیلئے لیگل ایڈوائزری، گجرات بار کے فنڈز میں اضافہ اور وکلا ہاؤسنگ کالونی کی پرپوزل دی گئی جبکہ سیشن کورٹ بار کمپلیکس کو گجرات بار کے ہینڈاوور کرنے بارے تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِ قانون نے پیش کردہ پرپوزل کی منظوری اور سیشن کورٹ بار کمپلیکس کی بابت مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کر ائی جبکہ وکلا سوسائٹی پر بھی گجرات بار کو جلد خوشخبری سنائی جائے گی۔وفد میں سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار سید علی عمران جعفری ،گجرات بار کے سیکرٹری مرزا کاشف بیگ ، نائب صدر حمیرا ریاض وڑائچ ، جوائنٹ سیکرٹری شعیب منظور قریشی ، سیکرٹری لائبریری رانا علی حسنین حنیف ، فنانس سیکرٹری جہانزیب اعظم سندھو ، میر فہد محمود ، مزمل جاوید ورک ، بلال افضل پسوال ، سمران اظہر ، ملک اسماعیل ناصر بھی شامل تھے ۔