گجرات:فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عمارتیں سیل کرنے کی ہدایت
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایمرجنسی اور فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گنجان آباد آبادیوں اور کمرشل علاقوں میں پانی کے فائر ہائیڈرنٹس ایک ہفتے کے اندر نصب کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی آتشزدگی کی صورت میں فوری کارروائی ممکن ہو سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تین منزلہ اور اس سے زائد منزلوں والی عمارتوں میں سٹیئر کیس، ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر سیفٹی کے مکمل انتظامات انجمنِ تاجران کے تعاون سے یقینی بنائے جائیں ، بصورتِ دیگر فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کو سیل کر دیا جائے گا۔