فیلڈ مارشل کی ملک کیلئے خدمات سنہری حرو ف سے لکھی جائینگی :اقبال گجر

فیلڈ مارشل کی ملک کیلئے خدمات سنہری  حرو ف سے لکھی جائینگی :اقبال گجر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق صوبائی وزیر چودھری اقبال گجر نے کہا ہے کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وفاقی اور پنجاب حکومت کے تحت ہر شعبے میں شاندار ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں کھرک تحصیل نوشہرہ ورکاں میں سابق کونسلر میاں منیر کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں آج تک اتنے منصوبے مکمل نہیں کئے گئے جتنے وزیراعلیٰ مریم نوازنے مختصر ترین وقت میں مکمل کئے ہیں ، ملک کو معاشی ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنا وزیر اعظم شہباز شریف کا عظیم کارنامہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وطن عزیز کے دفاع کیلئے خدمات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں