مضر صحت خوراک پر 4پو ائنٹس بند ‘ متعدد کو جرمانے

مضر صحت خوراک پر 4پو ائنٹس بند ‘ متعدد کو جرمانے

5من سے زائد ایکسپائر و ممنوعہ اشیا تلف،45کو اصلاحی نو ٹس جاری

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر عاشق حسین نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 350سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور 4فوڈ پوائنٹس بند جبکہ 6لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کرد ئیے ،5من سے زائد ایکسپائر و ممنوعہ اشیا تلف کردی گئیں، ناکہ بندیوں پر 40ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک من ملاوٹی دودھ تلف کردیا ، کارروائیاں کلاسکے ، ڈی سی روڈ، کھیالی، ایمن آباد، قلعہ دیدار سنگھ، بینک سکوائر سمیت ضلع بھر میں کی گئی، 45فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کرد ئیے گئے ، کلاسکے اڈا پر واقع سویٹس کا پروڈکشن یونٹ سنگین خلاف ورزیوں پر بند کردیا، ڈی سی روڈ پر واقع واٹر پلانٹ کو پانی میں مختلف بیکٹیریا کی موجودگی پر بند کردیا، فوڈ پوائنٹس کے سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں