ڈسکہ:بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، بجلی کا نظام درہم برہم
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )ڈسکہ اور مضافات میں گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جسکے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی موسلا دھار بارش کے سبب شہر کی متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ۔