ڈسکہ:کئی وار داتوں میں مطلوب خطر ناک ڈکیت گینگ گرفتار
ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائی، ایس ایچ او سٹی انسپکٹر نعمان احمد بُٹر کی قیادت میں خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، لاکھوں روپے نقدی، اسلحہ اور مالِ مسروقہ برآمدکرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ثقلین عرف ثاقو اور ساتھیوں سے ایک لاکھ 80ہزار روپے ،موبائل فون، 4 موٹر سائیکلیں، 2 پسٹل اور 10گولیاں برآمد کی گئی ہیں ،ملزم پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔