نوشہرہ ورکاں:منشیات فروش کو 10 سال قید با مشقت ، سوا لاکھ روپے جرمانہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )منشیات فروشی کے مقدمے میں عدالت نے مجرم کو کڑی سزا سنا دی ۔
ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں مدثر فرید کھوکھر کی عدالت نے تھانہ کوٹ لدھا کے مقدمہ نمبر 385/25 جرم 9Cکے ملزم شاہد عباس کو جرم ثابت ہونے پر 10سال قید با مشقت اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید چار ماہ قید بھگتنا ہو گی ،ملزم کے قبضے سے ایک کلو 220 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی ۔