سیکرٹری ٹورازم پنجاب کاگلشن پارک میں زیر تعمیر سیالکوٹ میوزیم کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری ٹورازم پنجاب سقراط امان رانا نے گلشن پارک میں زیر تعمیر سیالکوٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں پر انہیں میوزیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی بھی ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری ٹورازم کو میوزیم پر تعمیراتی پیش رفت، اسکی اہمیت اور تاریخی پس منظر کے بارے میں بتایا گیا۔سیکرٹری ٹورازم پنجاب سقراط امان رانا نے کہا کہ سیالکوٹ میوزیم شہر کیلئے ایک قیمتی تاریخی اور ثقافتی اثاثہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میوزیم میں تاریخ، کھیلوں، ثقافت اور مقامی ورثے سے متعلق مختلف سٹالز قائم کیے جا رہے ہیں جہاں سیالکوٹ کی تاریخی اہمیت، عالمی شہرت یافتہ سپورٹس انڈسٹری اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔