نوشہرہ ورکاں :ستھرا پنجاب کی ذمہ دار کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کیلئے کارروائی شروع

نوشہرہ ورکاں :ستھرا پنجاب کی  ذمہ دار کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ  کرنے کیلئے کارروائی شروع

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اے سی نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کی رپورٹ پر تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ستھرا پنجاب پروگرام کی ذمہ دار کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔

 ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت میں ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی ،تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ناقص کارکردگی پر ستھرا پنجاب آ ئوٹ سورسنگ کنٹریکٹ کو منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ جس تحصیل میں بھی صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی ،وہاں کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں