حکمران جماعت نے عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی :ناصر چیمہ
جبر کا سورج سوا نیزے پر ،سیاسی کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں
راہوالی (نمائندہ دنیا )حکمران جماعت نے عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی یہ بات روز روشن کی طر ع عیاں ہے کہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے انتقامی سیاست سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں شہباز احمد چیمہ ، احمد رضا چیمہ ،عمران بیگ ،ملک فاروق مصطفائی ، استخار احمد ڈھانجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جبر کا سورج سوا نیزے پر ہے اور سیاسی کارکنوں کیخلاف مسلسل انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر رہے ہیں جن میں جمال ناصر چیمہ کی گرفتاری بھی انتقامی سیاست کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے نظریہ کے فروغ کی خاطر ہرقربانی کے لیے تیار ہیں گرفتاریاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں ہم صرف انصاف ، میرٹ اور حقائق پر یقین رکھتے ہیں۔