گجرات میں واٹر سپلائی ‘سیوریج کا نظام بہتر بنا ئینگے :حسنین فیصل

 گجرات میں واٹر سپلائی ‘سیوریج کا نظام بہتر بنا ئینگے :حسنین فیصل

آ بی گزر گاہوں کی صفائی کر رہے ‘7نئے ٹیوب ویل لگائے ہیں :ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا

گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات حسنین فیصل نے کہا ہے کہ ہمارا دائرہ کار ابھی صرف شہری آبادی تک محدود ہے جس میں 12یونین کونسل شامل ہیں ہم نے جب گجرات میں کام کا آغاز کیا تو تمام آبی گزرگاہیں گندگی سے بھری پڑی تھیں ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ4ماہ کی محنت کے بعد ہم 30 سے 40فیصد ڈیسلٹنگ کا کام مکمل کر چکے ہیں ،5ڈسپوزل سٹیشن پر کلیکشن ٹینکس کو کلیئر کیا ہے ، 7ہزار ٹن گند گی نکال لی اور صفائی کا عمل تقریباً 15 سال کے بعد شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کیلئے شہر میں 52ٹیوب ویل ہیں ،جب چارج لیا تو اس وقت 40چل رہے تھے ،7نئے ٹیو ب ویل کا اضافہ کر چکے ہیں جس سے شہریوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آ رہی ہے ،یقین دلاتے ہیں کہ 52پورے ٹیو ب ویل چلائیں گے اور پانی کی سپلائی بہتر بنائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کچہری چوک میں 40کیوسک کا ڈسپوزل سٹیشن بنایا جائے گا، کالرا نارووالی ،مدینہ سیداں میں ڈسپوزل سٹیشن بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 145کلومیٹر نئی سیوریج لائن بچھائیں گے 35کلومیٹر تک نئے نالے بنائیں گے ،ڈسپوزل سٹیشنوں پر جنریٹر فراہم کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں