اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا زون ون جہانزیب ارشاد چٹھہ ناقص کارکر دگی پر معطل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی گوجرانوالہ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے حکم پر فیلڈ سرگرمیوں میں غفلت اور ناقص کارکردگی دکھانے والے افسروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
واسا انتظامیہ نے زون ون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ جہانز یب ارشاد چٹھہ کو معطل کر دیا ان کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ کا اضافی چارج بھی تھا ۔ معطلی کا فیصلہ فیلڈ ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ۔ زون ٹو میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اسلم کا تبادلہ کر کے انہیں زون ون میں تعینات کر دیا گیا۔ ،انہیں زون ون کے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ۔