واہنڈو کے قریب کھاد سے بھرا منی ٹرک الٹ گیا، ٹریفک متاثر
کامونکے (نامہ نگار )واہنڈو کے قریب کھاد سے بھرا منی ٹرک الٹ گیا ۔
واہنڈو کے علاقے کڑی کوٹ موڑ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کھاد سے بھرا ایک منی ٹرک سڑک کے درمیان الٹ گیا۔ حادثہ ٹرک کا سنٹر ایکسل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جسکے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک الٹ گیا۔ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، تاہم ٹرک میں موجود کھاد سڑک اور قریبی کھیتوں میں بکھر گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔