چلڈرن ہسپتال کے قیام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور صدر گوجرانوالہ چیمبر کی ملاقات
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بچوں کے علاج کیلئے جدید چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
جس میں مجوزہ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر، موزوں مقام کے انتخاب اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام قانونی تقاضے مکمل ہوتے ہی چلڈرن ہسپتال کے قیام کے منصوبے پر فوری اور عملی اقدامات کا آغاز کردیا جائیگا۔ تاکہ گوجرانوالہ کے بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔