قلعہ میاں سنگھ میں ننھیال آئی19سالہ لڑکی اغوا

 قلعہ میاں سنگھ میں ننھیال آئی19سالہ لڑکی اغوا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )قلعہ میاں سنگھ میں ننھیال آئی 19سالہ لڑکی اغوا ہو گئی ۔

 بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے قلعہ میاں سنگھ کے رہائشی ضیا اﷲ کی 19سالہ نواسی (ع) ننھیال ملنے آئی ہوئی تھی جسے نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ، لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے ضیا اﷲ کی درخواست پر نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں