شبِ برات کے پیشِ نظر آتش بازوں اور سپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن

شبِ برات کے پیشِ نظر آتش بازوں  اور سپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ماڈل پولیس سٹیشن سمبڑیال نے آتشبازی کے سامان کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ شبِ برات کے پیشِ نظر آتش بازوں اور سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، آتش گیر مادہ یا پٹاخے فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں