سرائے عالمگیر :کھوہار کی پبی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

 سرائے عالمگیر :کھوہار کی پبی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

گجرات،لالہ موسیٰ (نامہ نگار ‘سٹی رپورٹر‘ نمائندہ دنیا) تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ کھوہار کی پبی میں دو افراد کی لاشیں برآمد،

فائرنگ سے قتل کیے گئے دو نوجوانوں کی شناخت شاہزیب ولد سلیم سکنہ کھوہار اور زین ولد صفدرسکنہ مہے خورد کے نام سے ہوئی۔ زین کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں درج تھا جبکہ پڑتال پر معلوم ہوا کہ مقتول شاہزیب سلیم اقدام قتل، ناجائز اسلحہ سمیت 7مقدمات میں ملوث تھا۔وقوعہ کی اطلاع پر پولیس کی سینئر کمانڈ بھاری نفری کے ساتھ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے ۔مقامی پو لیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاشیں تحویل میں لے لیں اور ورثا کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔واقعہ میں ملوث افراد کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ڈی پی او گجرات کاکہناہے کہ ملزموں کو ٹریس کر کے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں