اخبار فروش کے 16سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا
جلالپور جٹاں(نامہ نگار)محنت کش اخبار فروش کے 16سالہ بیٹے کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا ۔
جلالپور جٹاں کے اخبار فروش ملک عابد کا 16 بیٹا سبحان اپنے دوست کے ہمراہ کار پر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ،سبحان شدید زخمی ہو گیا مضروب کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ سٹی کو مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی گئی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔