پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر تقریب

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر تقریب

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر تقریب کاانعقاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل سلطان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

طلبہ نے کشمیر میں ظلم و ستم اور آزادی کی اہمیت پر تقاریر ،خاکے اور نغمے پیش کیے جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔ فیصل سلطان نے طلبہ سے خطاب کرتے کہا نوجوانوں میں یقین کی قوت پیدا ہو گی تو انشااللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آج کا نوجوان اپنی اپنی سطح پر سخت محنت، لگن کے ساتھ کام کرے کیونکہ اگر ہمارا وطن ترقی یافتہ ہوگا تو ہم بہتر فیصلے کر سکیں گے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دے کر کہا کہ وہ اقبال کو ضرور پڑھیں کیونکہ کلام اقبال نوجوانوں کو عمل کی اہمیت پر زور دیتا ہے ۔مہمان خصوصی فیصل سلطان نے ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق سے گفتگو کرتے کہا ایسے پروگرامز کرانے سے نو جوانوں کو منزل کے تعین اور کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے ۔تقریب میں ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ ،ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں مہمان خصوصی فیصل سلطان کو ادارے کی طرف سے یادگاری شیلڈ اور سووینئر بھی پیش کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں