نشہ آور چیز کھانے سے دو کی حالت بگڑ گئی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )نشہ آور چیز کھانے سے دو افراد کی حالت بگڑ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں سالار منہیس کے قبرستان میں مریدکے کا 40سالہ ساجد اور موضع قادیاں کا42سالہ محمد الیاس موجود تھے کہ ایک شخص نے انہیں نشہ آور چیز کھلا دی، کچھ دیر بعد دونوں کی حالت غیر ہوگئی۔ دونوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔